Monday, 13 January 2014

تقلید کی تعریف



تقلید کی تعریف کریں۔

الجواب :
  تقلید کی جتنی تعریف کریں کم ہے البتہ ہم جواب لکھ دیتے ہیں۔
تقلید کا مطلب:
 عبدالعزیز بن احمد بن محمد البخاری الحنفی المتوفی ٧٣٠ھ سے نقل کرتے ہیں۔
" التقلید اتباع الا انسان غیرہ فیما یقول اویفعل معتقدا للحقیۃ فیہ من غیر نظر وتامل فی الدلیل کان ھذا المتبع جعل قول الغیر او فعلہ قلادۃ فی عنقہ غیر مطالبۃ دلیل"
"تقلید (کے اصلاحی معنی یہ ہیں کہ) کسی آدمی کا ددوسرے کے قول یا فعل کی اتباع کرنا محض حسن عقیدت سے کہ جس میں (مجتہد کی ) دلیل پر غور نہ کرے۔ گویا اس اتباع کنندہ نے دوسرے کے قول یا فعل کو اپنے گلے کا ہار بنا لیا بلا دلیل طلب کرنے کے۔"
اس تعریف سے کئی باتیں معلوم ہوئیں پہلی بات یہ کہ تقلید اتباع کا دوسرا نام ہے جو لوگ تقلید اور اتباع میں فرق کرتے ہیں جیسا کہ غیرمقلدین کا ٹولہ، وہ تقلید کی تعریف بھول جانے کی وجہ سے کرتے ہیں ۔ دوسری بات :جس بات میں تقلید کی جاتی ہے وہ بات بادلیل ہوتی ہے اور مجتہد کے پاس اس کی تفصیلی دلیل ہوتی ہے البتہ مقلد محض حسن عقیدت کی بنا پر اس کی با دلیل بات کو بلا مطالبہ دلیل تسلیم کر لیتا ہے۔


No comments:

Post a Comment